• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہاروی وائنسٹن پر ریپ اور جنسی جرائم کی مزید 6 فرد جرم عائد

شائع October 3, 2020
وہ مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی
وہ مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

بدنام ہولی وڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو لاس اینجلس میں جنسی جرائم اور ’ریپ‘ کی مزید 6 فرد جرم عائد کردی گئیں۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی ڈسٹرکٹ اٹارنی جیکی لیسی نے ایک بیان میں کہا کہ الزامات میں ایک دہائی قبل کیے گئے جرائم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاروی وائنسٹن پر لاس اینجلس میں 2004 سے 2013 تک ریپ اور جنسی حملوں کے مجموعی طور پر 11 الزامات عائد ہیں جن کے متاثرین کی تعداد 5 ہے۔

مزید پڑھیں: ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم کی مزید فرد جرم عائد

ہاروی وائنسٹن کے خلاف ترمیم شدہ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ستمبر 2004 سے ستمبر 2005 کے درمیان بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون کا ریپ کیا اور بیورلی ہلز ہوٹل ہی میں نومبر 2009 سے نومبر 2010 کے دوران ایک اور خاتون کا دو مرتبہ ریپ کیا۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 23 سال قید کی سزا کا سامنے کرنے والے ہولی وڈ پروڈیوسر کے نمائندگان نے فوری طور پر نئے الزامات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے بیان کے مطابق اگر ہاروی وائنسٹن کو ان الزامات پر سزا ہوئی تو انہیں 140 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جیکی لیسی نے ایک بیان میں کہا کہ میں ان پہلی خواتین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ان جرائم کو رپورٹ کیا اور ان کی ہمت کی وجہ سے دیگر کو بھی سامنے آنے کی طاقت ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طاقتور شخص کے خلاف گواہی دینے کے لیے ان حالیہ متاثرین کی رضامندی ہمیں ایک اور مجرمانہ ثبوت فراہم کرتی ہے کہ ہمیں مقدمہ بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ مقدمے میں ہاروی وائنسٹن کو 23 سال قید کی سزا سنادی گئی

جنوری میں لاس اینجلس کے پراسیکیوٹرز نے 68 سالہ ہاروی وائنسٹن پر 2013 میں علیحدہ واقعات میں 2 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

لاس اینجلس کے پراسیکیوٹرز نے عارضی طور پر ہاروی وائنسٹن کی نیویارک سے حوالگی کے لیے درخواست کی اور حوالگی کے لیے دسمبر میں سماعت مقرر ہے۔

ہاروی وائنسٹن رواں برس مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں ہاروی وائنسٹن کو درجنوں سول مقدمات کا بھی سامنا ہے، جن میں خواتین نے ان کے خلاف ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں اور انہوں نے مذکورہ خواتین کو رواں ماہ نئے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کے تصفیے کی پیش کش بھی کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن سے اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

اس سے قبل ہاروی وائنسٹن نے متعدد خواتین کے ساتھ ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں تصفیہ طے کیا تھا مگر عدالت نے ایک خاتون کی شکایت پر ان کے تصفیے کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خواتین کو اضافی رقم والے تصفیے کی پیش کش کی تھی۔

ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات میں آسکر اکیڈمی نے بھی ہاروی وائنسٹن کی رکنیت ختم کر رکھی ہے، جب کہ دیگر کئی فلمی تنظیموں نے بھی ان کے خلاف کارروائی کر رکھی ہے۔

رواں ماہ ملکہ برطانیہ نے بھی ڈیڑھ دہائی قبل فلم ساز کو دیا جانے والا سول برطانوی اعزاز واپس کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024