• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بریانی کی ترکیب شیئر کرنا جنوبی کوریا کی ویب سائٹ کو مہنگا پڑ گیا

شائع October 2, 2020
ویب سائٹ نے بریانی پکانےکی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہوا—فوٹو: شٹراسٹاک
ویب سائٹ نے بریانی پکانےکی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہوا—فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان میں کسی سے بھی اس کے پسندیدہ کھانے کا نام پوچھا جائے تو عموماً جواب بریانی ہی آتا ہے، جو تقریباً ہرگھر میں بہت شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے۔

اور اگر ہم یوں کہیں کہ جنوبی ایشیائی عوام کو بریانی سے عشق ہے تو غلط نہ ہوگا جو کچھ خاص تراکیب کے تحت ہی تیار کی جاتی ہے۔

ہمارے یہاں لوگوں کو بریانی جتنی عزیز ہے اتنی ہی اس کی ترکیب بھی عزیز ہے کیونکہ بریانی میں ذائقہ نہ ہو تو وہ جو بھی ہو لیکن بریانی نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: بمبئی بریانی کھانا پسند کریں گے؟

اور اسی حوالے سے کبھی کبھار سوشل میڈیا پر بحث ہوتی بھی دکھائی دیتی ہے کہ آخر کہاں کی بریانی اچھی اور لذیذ ہے۔

لیکن حال ہی میں جنوبی کوریا کی ویب سائٹ نے بریانی کی ایک ترکیب شیئر کی لیکن وہ انہیں بہت زیادہ مہنگی پڑگئی اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

2 روز قبل فوڈ 24 نامی ویب سائٹ نے بریانی پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماہ ثقافت کے موقع پر ہم ذائقے دار بریانی کی ایک آسان ترکیب لائے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے ابتدائی سیکنڈز میں تیار شدہ بریانی، روزمرہ کھائی جانے والی بریانی سے مختلف دکھائی دی، جس میں چاول کم نظر آئے جبکہ گوشت اور سبزیاں زیادہ تھیں۔

جس کے بعد ویڈیو کو گوشت میرینیٹ کرکے مصالحہ بناتے ہوئے لیکن استعمال کیا گیا گوشت بون لیس (بغیر ہڈی کا) تھا۔

ویڈیو میں چاول ابالتے وقت دال بھی شامل ہوتی نظر آئی جبکہ بریانی کی روایتی ترکیب میں دال کہیں شامل نہیں ہوتی۔

جس کے بعد ویڈیو میں پیاز کو گلا کر اس میں گوشت، آلو اور ٹماٹر شامل کیے گئے اور آخر میں دال چاول مکس کرکے اسے کچھ دیر پکانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

تاہم صارفین کو بریانی کی یہ ترکیب پسند نہیں آئی اور ان کی جانب سے ویڈیو پر سخت تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افطار پارٹی کی رونق، مزیدار سندھی بریانی

فائزہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میرے خیال سے وہ اس پکوان کو بریانی کانام دینے میں غلط ہیں کیونکہ یہ بریانی نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بریانی میں کوئی اتنی سبزیاں نہیں ڈالتا، یہ کسی اور چیز کی ترکیب ہے بریانی کی نہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ طائری ہے۔

وقاص نامی صارف نے کہا کہ یہ بریانی نہیں ہے، ہمارے جذبات سے کھیلنا بند کریں، میں اس سے زیادہ ڈراؤنی چیز پہلے نہیں دیکھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ہولناک ہے، چاول اور گوشت سے بنی ہر چیز بریانی نہیں ہوتی۔

یہاں تک کہ ایک ٹوئٹر صارف نے یہ کہا کہ اس ترکیب کو شیئر کرنا جرم قرار دیا جائے۔

ایک صارف نے تو اس ترکیب کو کھچڑی قرار دے دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔

ایک اور صارف نے اس ترکیب کو کسی اور کائنات کی بریانی قرار دے دیا۔

بعدازاں فوڈ 24 کی جانب سے اس ترکیب پر معذرت کی گئی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ویڈیو ہٹادیں گے اور ایک ساتھ بریانی بنانا چاہیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شیفس کو پیشکش کی کہ اگر وہ روایتی ریسیپی پر کام کرنا چاہتے ہیں تو ان سے رابطہ کریں۔

ایک اور ٹوئٹ میں فوڈ 24 نے کہا کہ یہ پوسٹ شفافیت کے لیے ٹوئٹر پر موجود رہے گی جبکہ دیگر پلیٹ فارمز سے ویڈیو ہٹائی جاچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024