• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکاری کے بعد شہزاد رائے اداکاری کے لیے تیار

شائع September 28, 2020
شہزاد رائے الف نون سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک
شہزاد رائے الف نون سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک

معروف گلوکار و موسیقار شہزاد رائے یوں تو اپنے گانوں اور سماجی مسائل پر بنی متعدد ویڈیوز میں اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں تاہم اب وہ باقاعدہ اداکاری میں انٹری دینے کو بھی تیار ہیں۔

جی ہاں، اشتہارات سے لے کر سماجی مسائل پر اسکرین پر بات کرنے والے شہزاد رائے جلد ہی بڑی اسکرین پر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

شہزاد رائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی وہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم 'الف نون' میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکاری کے بعد حدیقہ کیانی اداکاری کیلئے کے تیار

شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامے 'الف نون' کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں تاحال یہی مسائل ہیں، جس وجہ سے ہدایت کار و اداکار فیصل قریشی 'الف نون' فلم بنا رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شہزاد رائے نے لکھا کہ وہ یہ بات مداحوں کو بتانے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ وہ 'الف نون' میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے۔

شہزاد رائے نے یہ واضح نہیں کیا کہ 'الف نون' میں ان کے ساتھ اور کون اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور فلم کی کہانی کون لکھے گا اور اس کی ہدایات کون دے گا۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ 'الف نون' کی شوٹنگ کب تک شروع کی جائے گی اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

مزید پڑھیں: ڈیزائنر ایچ ایس وائے اداکاری کے لیے تیار

واضح رہے کہ پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما 'الف نون' 1965 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

ڈرامے میں چند کردار ہی تھے جو ہر قسط میں نئے مسائل پر بات ہلکے پھلکے انداز می گفتگو کرتے تھے۔

ڈرامے کی تھیم کے مطابق 'الف نون' کے ذریعے کاروبار کے لیے ذخیرہ اندوزی کرنے اور غریبوں کو لوٹنے کے لیے نئی ترکیبیں استعمال کرنے والے مکروہ کاروباری افراد کو سامنے لایا جاتا تھا۔

اب اسی ڈرامے کی طرز پر اب فیصل قریشی اور شہزاد رائے 'الف نون' فلم بنائیں گے، جسے ممکنہ طور پر 2021 کے وسط یا آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024