• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوئٹر میں غیر معیاری مواد کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نیا فیچر

شائع September 27, 2020
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

رواں سال جون میں ٹوئٹر نے ایک فیچر کی آزمائش شروع کی تھی جس کا مقصد صارفین کو یہ بتانا تھا کہ وہ کسی مضمون کو ری ٹوئٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھنا مت بھولیں۔

اس کا مقصد لوگوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ دیکھے بغیر کچھ شیئر کرنا افواہوں کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اب یہ فیچر ہر ایک کے لیے متعارف کرائے جانے سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

اب جب صارف کسی آرٹیکل کو ری ٹوئٹ کرنے کی کوشش کرے گا جو اس نے ٹوئٹر پر اوپن نہیں کیا ہوگا، تو ایک پوپ اپ میسج سامنے آئے گا جس پر لکھا ہوگا ہیڈلائن مکمل کہانی بیان نہیں کرتی۔

اس کے بعد پوچھا جائے گا کہ کیا واقعی آپ اسے پڑھے بغیر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق محدود تعداد میں اس فیچر کی آزمائش کے دوران یہ دیکھا گیا کہ 40 فیصد افراد نے اس پوپ اپ میسج کے بعد مضامین کو اوپن کرے دیکھنا شروع کیا۔

اسی طرح ری ٹوئٹ کرنے سے قبل مضمون کو اوپن کرنے والے افراد کی شرح 33 فیصد ہوگئی جبکہ کچھ افراد نے آرٹیکل اوپن کرکے اسے ری ٹوئٹ کرنے کا خیال ذہن سے نکال دیا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ جب یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب ہوگا تو لوگوں میں زیادہ بہتر انداز سے معلومات کو شیئر کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ویسے کمپنی نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ اس فیچر سے جعلی خبروں کو شیئر کرنے میں کمی آئے گی یا نہیں، مگر یہ اندازہ مشکل نہیں کہ اس سے لوگوں میں معیاری مواد شیئر کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ کب تک یہ فیچر ہر یاک کو دستیاب ہوگا مگر بہت جلد ایسا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024