• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

دنیا کے پہلے فولڈایبل اسمارٹ فون کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف

شائع September 26, 2020
— فوٹو بشکریہ رائل
— فوٹو بشکریہ رائل

نومبر 2018 میں چین سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی رائل نے دنیا کا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون فلیکس پائی متعارف کراکے سام سنگ، ہواوے اور دیگر تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ویسے یہ فون لوگوں کی توجہ تو حاصل نہیں کرسکا مگر کمپنی نے کم از کم دنیا کے پہلے فولڈایبل اسمارٹ فون تیار کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

اب رواں ہفتے رائل نے اپنے فولڈ ایبل فون کا اپ ڈیٹ ورژن فلیکس پائی 2 ایک آن لائن ایونٹ کے دوران متعارف کرایا۔

یہ نیا فون کسی کتاب کی طرح کھلتا اور بند ہوتا ہے جو کھل کر 7.8 انچ کا ہوجاتا ہے۔

اس میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4450 ایم اے ای بیٹرر اور 5 جی سپورٹ 9 مختلف بینڈز کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔

یہ فون گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ پتلا اور ہلکا ہے جس کی موٹائی فولڈ ہونے پر آدھا انچ ہوتی ہے یعنی گلیکسی فولڈ سے بھی پتلا فون ہے۔

ایک اہم اپ ڈیٹ اس کے hinge کو بہتر بنانا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جو اس وقت کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

فون میں مجموعی طور پر 4 کیمرے موجود ہیں جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو 3 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ اور 32 میگا پکسل سیلفی پورٹریٹ کیمرا شامل ہے۔

فوٹو بشکریہ رائل
فوٹو بشکریہ رائل

اس فون میں ملٹی ونڈو سپورٹ بھی دی گئی ہے جس سے اسپلٹ اسکرینز پر متعدد ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم اور ڈوئل اسپیکرز والے اس فون کی قیمت 9 ہزار 999 چینی یوآن (2 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

چین سے باہر دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024