• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ویوو کا نیا مڈرینج فون ویوو وی 20 ایس ای

شائع September 24, 2020
وی 20 ایس ای — فوٹو بشکریہ ویوو
وی 20 ایس ای — فوٹو بشکریہ ویوو

رواں ہفتے ویوو نے وی 20 سیریز کے 2 فونز وی 20 اور وی 20 پرو متعارف کرائے تھے اور اب تیسرا فون بھی پیش کردیا گیا ہے۔

یہ اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے جسے ویوو وی 20 ایس ای کا نام دیا گیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے مڈرینج ہے مگر اس کی قیمت کافی کم رکھی گئی ہے۔

اس فون میں 6.44 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے اور کمپنی کے مطابق ڈیوائس کا وزن 171 گرام ہے۔

ڈیوائس کے اندر اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ویوو وی 20 ایس ای میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق 62 فیصد بیٹری 30 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فرنٹ پر سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے جو واٹر ڈراپ نوچ میں ہے۔

یہ فون سب سے پہلے ملائیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت 1199 ملائیشین رنگیت (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024