• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می سی 17 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع September 23, 2020
سی 17 — فوٹو بشکریہ رئیل می
سی 17 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون سی 17 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اس فون میں زیادہ بڑا ڈسپلے، طاقتور بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

یہ فون رواں ہفتے ہی سب سے پہلے بنگہ دیش میں متعارف کرایا گیا اور 23 ستمبر کو پاکستان میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران اسے پیش کیا گیا۔

رئیل می سی 17 میں 11 این ایم اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر 1.8 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو دیا گیا ہے۔

یہ 6.5 انچ ڈسپلے سے لیس ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے جبکہ انٹری لیول فون ہونے کے باوجود اس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو متاثر کن ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

ان میں پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہے۔

اس کے علاوہ 2 میگا پکسل میکرو شوٹس اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرے بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 26 ستمبر سے 31 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024