• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک فوج تمام چیلنجز اور علاقائی خطرات سے آگاہ ہے، آرمی چیف

شائع September 22, 2020
آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ٹینک وی ٹی ۔ فور (VT-4) کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ٹینک وی ٹی ۔ فور (VT-4) کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج چیلنجز اور علاقائی خطرات سے آگاہ ہے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے داخلی و خارجی مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ جدید ترین ٹینک وی ٹی ۔ فور (VT-4) کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وی ٹی ۔ فور ٹینک دنیا بھر کے کسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کرسکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وی ٹی ۔ فور ٹینک کی کارکردگی کے مظاہر ے پر اطمینان ظاہر کیا جو کہ ملک میں تیار کیے گئے الخالد اول ٹینک کی حالیہ شمولیت کے بعد پاک فوج میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔

اس جدید ٹینک کی پاک فوج میں شمولیت سے حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج چیلنجز اور علاقائی خطرات سے آگاہ ہے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے داخلی و خارجی مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق تمام خطرات کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

بری فوج کے سربراہ نے جدید دور کی جنگی ضروریات کے تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت، ہمہ وقت تیاری اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر جوانوں کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024