• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ویوو کا پہلا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا فون متعارف

شائع September 22, 2020
وی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ویوو
وی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس وی 20 سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ویویو نے وی 20 اور وی 20 پرو متعارف کرائے ہیں جبکہ اس سیریز کا تیسرا فون وی 20 اہس ای 24 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

ویوو وی 20 پرو

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ اس سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

وی 20 پرو میں 6.44 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر کو اسکرین کے اندر نصب ہے۔

کمپنی کے مطابق رفرون میں اے جی میٹل گلاس دیا گیا ہے جو خراشوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ انگلیوں کے نشانات سے بھی کافی حد تک محفوظ رہتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

دیگر نمایاں فیچچرز میں ڈوئل موڈ 5 جی، ویپر چیمبر لیکوئیڈ کولنگ اور ہائی ریزولوشن سرٹیفکیشن قابل ذکر ہیں جبکہ ہیڈفون جیک بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمرا فیچرز میں سپرنائٹ موڈ، ٹرائی پوڈ موڈ، موشن آٹوفوکس، تھری ڈی ساؤنڈ ٹریکنگ، ڈوئل ویو ویڈیو، پورٹریٹ ویڈیو اور 240 فریم فی سیکنڈ سلوموشن سیلفی ویڈٰیو قابل ذکر ہیں۔

اور ہاں اس فون کا سیلفی کیمرا بھی کسی سے کم نہیں جس میں اتنے زیادہ پکسلز دیئے گئے ہیں جو بیشتر اسمارٹ فونز کے بیک کیمروں میں بھی نہیں ہوتے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں ڈوئل کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 44 میگا پکسل کا ہے جو آئی آٹوفوکس کے ساتھ ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔

یہ فون سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو وہاں کے صارفین کو 14 ہزار 999 تھائی بھات (79 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 30 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔

ویوو وی 20

ویوو نے اس فون کو متعارف کرانے کا اعلان تو کیا ہے مگر اس کے فیچرز کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں بتایا۔

فی الحال یہی معلوم ہے کہ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا جائے گا جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی۔

4000 ایم اے ای بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ دیگر تفصیلات اور قیمت کے بارے میں کچھ دن میں اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024