• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی بینک سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض دے گا

شائع September 21, 2020
چھوٹے ڈیمز کے لیے مقامات کا انتخاب فزیبلٹی اسٹڈی پر مبنی ہوگا جو اس وقت زیر بحث ہے۔ اے ایف پی:فائل فوٹو
چھوٹے ڈیمز کے لیے مقامات کا انتخاب فزیبلٹی اسٹڈی پر مبنی ہوگا جو اس وقت زیر بحث ہے۔ اے ایف پی:فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک سندھ کے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے اور منتخب علاقوں میں خشک سالی اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بارش کے پانی کے چھوٹے ریچارج ڈیمز کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 'سندھ ریسیلیئنز‘ پروجیکٹ کے تحت چھوٹے ڈیمز کے لیے مقامات کا انتخاب فزیبلٹی اسٹڈی پر مبنی ہوگا جو اس وقت زیر بحث ہے۔

یہ ڈیم دادو، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو اور تھرپارکر کے اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا ہمارے پاس ڈیم بنانا ہی واحد اور آخری حل ہے؟

جن علاقوں میں ڈیم تعمیر ہوں گے وہاں پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ چند ڈیم منصوبے ایک دوسرے کے قریب بھی ہوں گے۔

اس منصوبے کے تحت ایمرجنسی اور ریسکیو خدمات ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

دریائے سندھ صوبے کا بنیادی آبی وسیلہ ہے، اس پر سندھ میں تین بڑے بیراج قائم ہیں جو سالانہ تقریبا 48 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) یا 59 بلین مکعب میٹر (بی سی ایم) پانی کو سندھ کی 14 اہم کینالوں کی طرف موڑتی ہیں۔

سندھ میں 80 فیصد سے زائد زمینوں پر زراعت کے لیے غیر موزوں پانی کا استعمال ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

سندھ میں خشک سالی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اریگیشن کے پانی کے مسائل کے ساتھ ساتھ جہاں بھی میٹھا پانی میسر ہے وہاں زمین پانی کے استحصال میں اضافہ ہوا ہے۔

زمین میں تازہ پانی زیادہ تر دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے ساتھ ساتھ علاقوں اور دیگر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

درجہ حرارت اور بارش کی تبدیلیوں سے زندگی کے معیار پر پڑنے والے اثرات کے لحاظ سے سندھ ملک میں سب سے زیادہ 'ہاٹ سپاٹ' ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

پاکستان کے چار سب سے غیر محفوظ اضلاع سندھ میں ہی ہیں جن میں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

اس صوبے کو دنیا میں سب سے خطرناک ماحولیاتی چیلینجز کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024