• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کورونا وائرس میں مبتلا حمزہ شہباز جیل سے ہسپتال منتقل

شائع September 18, 2020
حمزہ شہباز کے چند ٹیسٹ کرنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔  فائل فوٹو:ڈان نیوز
حمزہ شہباز کے چند ٹیسٹ کرنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔ فائل فوٹو:ڈان نیوز

ایک ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طبی معائنے کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا تھا کہ حمزہ شہباز کو اس وائرس سے صحت یاب ہونے تک ہسپتال منتقل کیا جائے۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ یحیٰی سلطان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اس ہسپتال میں سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کروائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو ٹیسٹ کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا اور ان کی رپورٹس آئندہ چند روز میں دستیاب ہوں گی۔

حمزہ شہباز جو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، کو گزشتہ سال جون سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کورونا وائرس کا شکار

نیب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق دو مختلف کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اتوار کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تصدیق کی تھی کہ ان کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ پرویز مشرف دور کا سامنا کرنے کے بعد حمزہ شہباز 'نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے'۔

انہوں نے لوگوں سے اپنے بیٹے کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ حمزہ کو 'ضروری طبی امداد' نہیں دی جارہی ہیں۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'یہ جابرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، میرا بھائی (حمزہ) اس ظلم و بربریت کا تازہ ترین شکار ہے جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن انہیں طبی امداد نہیں دی جارہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ کو 'ایک سال سے زائد عرصہ سے ناجائز اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: عدالت نے حمزہ شہباز کے 'درخواست ضمانت' واپس لینے پر معاملہ نمٹادیا

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں جب بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تب حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت طلب کی تھی۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ 'جیل کی محدود جگہ میں سماجی دوری کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا عملی طور پر ناممکن ہے، وائرس کے پھیلنے کی صورت میں قیدیوں کو ناقابل تلافی اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہیں، خدا نہ کرے کہ جیل میں وائرس پھیلے کیونکہ اس سے قیدیوں کو ممکنہ طور پر مہلک خطرات لاحق ہوجائیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'گرفتاری کے دس مہینوں میں احتساب ادارے نے ان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024