• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس سونی ایکسپیریا 5 ٹو اسمارٹ فون

شائع September 17, 2020
ایکسپیریا 5 ٹو — فوٹو بشکریہ سونی
ایکسپیریا 5 ٹو — فوٹو بشکریہ سونی

اگر آپ کو بڑا ڈسپلے پسند نہیں مگر فوٹوگرافی، موسیقی، ویڈیوز اور گیمنگ پسند کرتے ہیں تو سونی کا نیا اسمارٹ فون ایکسپیریا 5 ٹو ضرور پسند آئے گا۔

یہ فون گیمنگ کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں اسکرین ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

فون میں 6.1 ان کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 1080 پی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں ای ڈی آر اور کریٹیر موڈ سپورٹ موجود ہے جو کسی فلم کو سنیما جیسا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

کمپنی کے مطابق یہ پہلا فون ہے جس میں بلیک فریم انسریشن سپورٹ دی گئی ہے جو عام طور پر ٹیلیویژنز میں مانیٹر کے دھندلے پن کو کم کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔

ڈسپلے میں سیمپلنگ ریٹ 240 ہرٹز ہے اور متعدد سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر آپٹمائزیشنز دی گئی ہیں جس سے لیٹنسی 35 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت یہ فون سونی کے 6.5 ان کے فلیگ شپ فون جیسی کارکردگی کا حامل ہے بلکہ اس میں زیادہ بہتر سی پی یو دیا گیا ہے، جو کم پاور استعمال کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

فون میں 5 جی سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

یہ تینوں کیمرے 12، بارہ میگا پکسل کے ہیں تاہم کارکردگی کے لحاظ سے مختلف ہیں۔

مین کیمرا او آئی ایس اور 1/1.7 سنسر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا الٹرا وائیڈ 16 ایم ایم کیمرا ہے جس میں ڈوئل پکسل آٹو فوکس دیا گیا ہے۔

تیسرا 3 ایکس زوم کیمرا ہے جس میں بھی او آئی ایس سپورٹ موجود ہے اور یہ تینوں کیمرے زئیسز لینس کے ہیں جن پر اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

کمپنی کے مطابق آئی آٹو فوکس بھی کیمرا سسٹم کا حصہ ہے جبکہ فون سے ہر سیکنڈ 20 تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جو 30 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج کرسکتی ہے۔

بیٹری کو تنزلی سے بچانے کے لیے سونی نے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے ایک بیٹری کیئر اور دوسرا ایچ ایس پاور کنٹرول ہے۔

فون میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ وائرلیس ہیڈفونز کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق صارف فرنٹ فائرنگ اسٹیریو اسپیکرز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ فون بی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ہے جبکہ فرنٹ اور بیک کیس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 6 استعمال کیا گیا ہے۔

اس فون کے پری آرڈر ستمبر کے آخر میں شروع ہوں گے اور دسمبر تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پری آرڈر میں اس کی قیمت 950 ڈالرز (ایک لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024