• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

کراچی کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

شائع September 15, 2020
پولیس بیان کے مطابق اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں—فائل فو
ٹو: اے ایف پی
پولیس بیان کے مطابق اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں—فائل فو ٹو: اے ایف پی

تقریباً 6 ماہ کے تعطل کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے پہلے ہی روز کراچی کے ایک نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) گلبرگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عائشہ منزل پر واقع ہیپی پیلس گرامر اسکول میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے 6 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

دوسری جانب وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے طالبہ کے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائیں کہ سانحہ کیسے ہوا اور سانحے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچی کو فوری طور پر کیوں ہسپتال نہیں پہنچایا۔

صوبائی وزیر کی ہدایات پر ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکول نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

منصوب صدیقی نے بتایا کہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسکول پہنچے اور سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ: ڈینٹل کالج کی طالبہ کی ہاسٹل میں پراسرار موت

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث تقریباً 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں آج چند جماعتوں کے لیے اسکول اور کالجز کھولے گئے تھے۔

صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے 15 ستمبر سے 9ویں اور دسویں جماعتوں کے اسکول اور دیگر جماعتوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں 6 سے 8ویں جماعت کے لیے 23 ستمبر سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی جبکہ پرائمری میں زیر تعلیم طالبعلموں کو 30 ستمبر سے اسکول بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024