• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موٹرولا کا جی 9 پلس اسمارٹ فون پیش

شائع September 12, 2020
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے جی سیریز کا نیا فون موٹو جی 9 پلس متعارف کرادیا ہے۔

موٹو جی 9 پلس میں اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں 6.8 ان فل ایچ ڈی پلس میکس ڈسپلے ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کا بیک کچھ منفرد ہے جس میں چیزوں کا عکس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ 5.0 قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔

یہ فون فی الحال برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

برازیل میں یہ فون 470 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024