• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

موٹرولا کا نیا ریزر 5 جی فولڈ ایبل فون متعارف

شائع September 10, 2020
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے گزشتہ سال نومبر میں کلاسیک موٹو ریزر 3 کو نئی شکل میں متعارف کرایا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ ماڈل بھی پیش کردیا گیا جس میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔

اس نئے موٹرولا ریزر میں 5 جی سپورٹ کے لیے کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے تو یہ گزشتہ سال کے فون سے کافی ملتا جلتا ہے جس میں کچھ معمولی بہتری کی گئی ہے۔

مگر اس سے ہٹ کر فون میں کافی کچھ بہتر کیا گیا ہے۔

فائیو جی ایڈیشن میں 6.2 انچ پلاسٹک او ایل ای ڈی پینل مین ڈسپلے کے لیے دیا گیا ہے جبکہ 2.7 انچ گلاس او ایل ای ڈی سیکنڈری اسکرین کے طور پر فرنٹ پر موجود ہے۔

اس اسکرین پر نوٹیفکیشنز دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ فون کو اوپن کیے بغیر بھی میسجز کا جواب دینا ممکن ہے ، جبکہ چند دیگر آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

نئے ریزر فون میں ہنج کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ فولڈ ایبل ڈسپلے کو تحفظ مل سکے۔

فون میں 48 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے جس میں کواڈ پکسل ٹیکانولجی موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور لیزرفوکس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔

یہ کیمرا سیکنڈری اسکرین کے اوپر موجود ہے اور اسے فون فولڈ ہونے پر سیلفی کیمرے کے لیے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا نوچ کے اندر دیا گیا جو فولڈ ایبل پرائمری اسکرین میں موجود ہے۔

مجموعی طور پر فون میں 2 ہی کیمرے ہیں اور دونوں فل ایچ ڈی ویڈیو ، سلوموشن ویڈیو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

ریزر 5 جی میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی یو ایکس سے کیا گیا ہے جبکہ 2800 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ تربو پاور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار چارج ہونے پر فون 24 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔

یہ فون امریکا اور چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 14 سو ڈالرز (2 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ریزر فون کو 15 سو ڈالرز میں متعارف کرایا گیا تھا یعنی اپ ڈیٹ ورژن زیادہ سستا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد ابراھیم انصاری Sep 11, 2020 12:34am
اچھی معیاری اور لیٹس معلوماتی خبریں ھیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024