• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اوپو رینو 4 سیریز کے 2 فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع September 10, 2020
رینو 4 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 4 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے رینو 4 سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

اوپو رینو 4 اور رینو 4 پرو رواں سال جون میں پہلے میں پیش کیے گئے تھے اور 3 ماہ بعد انہیں پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اوپو رینو 4 میں 6.43 انچ جبکہ رینو 4 پرو 6.55 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم رینو 4 میں فلیٹ جبکہ پرو ماڈل میں کرو ڈسپلے موجود ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ بھی اسی ماڈل میں دیا گیا ہے۔

رینو 4، فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 4، فوٹو بشکریہ اوپو

دونوں فونز میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر کے ساتھ 8 جی بی ریم گئی ہے تاہم رینو 4 میں 128 جی بی اور رینو 4 پرو میں 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رینو 3 سیریز میں بھی یہی پراسیسر دیا گیا تھا، مگر نئے فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر موجود ہے۔

اوپو رینو 4 میں 4020 ایم اے ایچ جبکہ 4 پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے ، تاہم رینو 4 میں 30 واٹ وی او او سی فلیش چارج 4.0 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ 4 پرو میں 65 واٹ سپر وی او او سی 2.0 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صرف 36 منٹ میں بیٹری مکمل چارج ہوسکتی ہے۔

رینو 4 پرو، فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 4 پرو، فوٹو بشکریہ اوپو

درحقیقت کمپنی کا تو یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان میں سب سے تیزی سے چارج ہونے والے فون ہے۔

اوپو رینو 4 سیریز کے دونوں فونز کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

رینو 4 میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل مونو اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

رینو 4 پرو میں بھی مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 4 کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جس میں 32 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

رینو 4، فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 4، فوٹو بشکریہ اوپو

اس کے مقابلے میں رینو 4 پرو میں حیرت انگیز طور پر صرف ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو 32 میگا پکسل کا ہے۔

یہ فون 11 ستمبر سے پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہوں گے جبکہ ان کی فرسٹ سیل 17 ستمبر کو ہوگی۔

اوپو رینو 4 کی قیمت 59 ہزار 999 روپے جبکہ اوپو رینو 4 پرو کی قیمت 84 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024