• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکارہ نے جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی

شائع September 9, 2020
شراونی کونڈاپلی8 سال سے شوبز میں تھیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
شراونی کونڈاپلی8 سال سے شوبز میں تھیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

رواں ماہ جون میں بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بولی وڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

تاہم سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھی کم از کم تین دیگر بھارتی اداکاروں نے خودکشی کی تھی۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ معروف تامل اداکارہ 26 سالہ شراونی کونڈاپلی نے مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نے 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔

اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نہانے کے لیے اندر گئیں اور کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نہیں آئیں، تو انہوں نے واش روم کا دروازہ کھولا تو انہیں مردہ پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

پولیس نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا اور اداکارہ پر تشدد کے نشانات بھی نہیں پائے گئے۔

اہل خانہ کے  مطابق اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی بلیک ملنگ سے تنگ آکر خودکشی کی —فوٹو: انڈین ایکسپریس
اہل خانہ کے مطابق اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی بلیک ملنگ سے تنگ آکر خودکشی کی —فوٹو: انڈین ایکسپریس

شرراونی کونڈاپلی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے جنسی ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی وجہ سےخودکشی کی۔

اداکارہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کا سابق بوائے فرینڈ دھمکیاں دے رہا تھا اور بلیک میل کررہا تھا۔

اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کے بھائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کے بوائے فرینڈ نے کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کی گھر سے لاش برآمد

اداکارہ کے بھائی کے مطابق بوائے فرینڈ نے اداکارہ سے رقم مانگی تھی، دوسری صورت میں ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔

شراونی کونڈاپلی کی خودکشی پر کئی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کا خدشہ ظاہر کیا۔

شراونی کونڈاپلی گزشتہ 8 سال سے تیگلو فلم و ڈراما انڈسٹری کا حصہ تھیں اور انہوں نے چند بلاک بسٹر تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھ ہفتوں میں تیسرے بھارتی اداکار کی خودکشی

شراونی کونڈاپلی نے محض 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

نوجوان اداکارہ کی خودکشی کا واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے کیس میں نارکوٹکس بیورو نے ایک روز قبل ہی ان کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی کو گرفتار کیا تھا۔

ریا چکربورتی پر الزام ہے کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو بلیک میل کیا جب کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی تھیں۔

اداکارہ نے متعدد کامیاب تامل فلموں میں بھی کام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے متعدد کامیاب تامل فلموں میں بھی کام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024