• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یہ منفرد ڈیزائن والا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے؟

شائع September 8, 2020
ایل جی ونگ — فوٹو بشکریہ ایل جی
ایل جی ونگ — فوٹو بشکریہ ایل جی

گزشتہ برسوں کے دوران فولڈ ایبل فونز کی تیاری کی دوڑ میں تیزی آئی ہے، سام سنگ، ہواوے اور موٹرولا نے ایسی ڈیوائسز پیش کی ہیں جبکہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے اس پر کام کیا جارہا ہے۔

مگر جنوبی کورین کمپنی ایل جی بالکل ہی منفرد ڈیزائن کا ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون ونگ 14 ستمبر کو متعارف کرارہی ہے۔

اس فون میں 2 الگ الگ ڈسپلے دیئے گئے ہیں جو 90 ڈگری میں کھل کر ٹی کی شکل میں بدل جاتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ہی فون کی پہلی جھلک اور ویڈیو گزشتہ دنوں جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ یہ ایل جی کے ایکسپلورر پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

اس فون کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس میں 6.8 ان کا مین ڈسپلے اور 4 انچ کا سیکنڈری ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر فون میں 765 جی پراسیسر دیا جائے گا جبکہ 64 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا۔

اس فون کی قیمت ایک ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے اور اب ایک حقیقی ڈیوائس کی ویڈیو بھی لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔

جس میں دکھایا گیا ہے کہ فون کا ڈسپلے کس طرح کھل کر ٹی شکل اختیار کرتا ہے اور بند ہونے پر کیسے لگتا ہے۔

اس کا ڈیزائن اس وقت دستیاب دیگر فونز کے مقابلے میں بہت زیادہ مختلف ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنی تھرڈ پارٹی ایپس اس منفرد ڈوئل ڈسپلے کو سپورٹ کرسکیں گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فون کو 14 ستمبر کو پیش کیا جارہا ہے اور مزید تفصیلات اسی وقت معلوم ہوسکیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024