• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

64 میگا پکسل کیمرے سے لیس 'سستا' فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع September 3, 2020
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے کچھ ماہ پہلے رئیل می 6 اور 6 پرو متعارف کرائے تھے اور اب ان کے اپ ڈیٹ ورژن بھی پیش کردیئے گئے ہیں۔

رئیل می 7 اور 7 پرو پہلے سے بہتر کیمروں، بڑی بیٹریوں اور فاسٹ چارجنگ سے لیس فونز ہیں۔

دونوں فونز کا کا ڈیزائن بھی نیا ہے جبکہ رئیل می 7 اس وقت 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس دنیا کے سستے ترین فونز میں سے ایک ہے۔

رئیل می 7

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں 6.5 ان کا فل ای ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا۔

اس میں ہیلیو جی 95 ایس او سی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ رئیل می 6 کی 4300 ایم اے ایچ بیٹری کی جگہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری رئیل می 7 میں دی گئی ہے، جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سے سو فیصد بیٹری 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے، جبکہ یہ سپلیش پروف فون ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرا شامل ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

رئیل می 7 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 7 پرو میں 6.6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے سپرامولیڈ پینل سے لیس ہے اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کی سہولت فراہم کرتا ہے، مگر حیران کن طور پر ریفریش ریٹ 90 کی جگہ 60 ہرٹز ہے۔

مگر اس کی کمی آل ویز آن ڈسپلے اور ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ اسکینر سے پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کی ایک خاص بات 4500 ایم اے ای بیٹری کے ساتھ 65 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی موجودگی ہے، جس کی بدولت یہ فون صفر سے سو فیصد تک صرف 34 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

رئیل می 7 کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 205 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 230 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

رئیل می 7 پرو کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کو خریدنے کے لیے 270 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنے ہوں گے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ماڈل 300 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

یہ دونوں فونز پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں مگر امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں یہ پاکستان میں بھی دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024