• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

2 ہزار فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار پر 17 خواتین کے ’ریپ‘ کے الزامات

شائع September 1, 2020
اداکار نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا—فوٹو: رائٹرز
اداکار نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا—فوٹو: رائٹرز

کم از کم 2 ہزار فحش فلموں میں کام کرنے والے 67 سالہ امریکی اداکار رونالڈ جیریمی ہیٹ المعروف رون جیریمی پر امریکی عدالت میں ایک کمسن لڑکی سمیت مزید 12 خواتین کے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات عائد کردیے گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رون جیریمی پر 31 اگست کو لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں مقامی حکام نے مزید 12 خواتین کے ’ریپ‘، جنسی استحصال اور ان پر تشدد کے الزامات عائد کیے۔

رومن جیریمی نے عدالت میں خود پر لگائے گیے 12 خواتین کے 20 جنسی جرائم کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

رومن جیریمی پر 2 ماہ قبل جون میں بھی 5 خواتین کے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے تھے تاہم انہوں نے اس وقت بھی الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار پر تین خواتین کے ’ریپ‘ کا مقدمہ

رائٹرز کے مطابق رومن جیریمی پر الزامات لگانے والی خواتین کی عمریں 15 سے 54 سال کے درمیان ہیں اور ان پر الزامات لگانے والی مجموعی خواتین کی تعداد 17 ہوگئی۔

اداکار پر لگائے گئے الزامات کے مطابق انہوں نے 2004 سے رواں سال تک خواتین کو ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

67 سالہ اداکار اس وقت ضمانت پر رہا ہیں—فوٹو: اے پی
67 سالہ اداکار اس وقت ضمانت پر رہا ہیں—فوٹو: اے پی

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رومن جیریمی کو رواں برس جون میں ’ریپ‘ الزامات میں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں 66 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

رومن جیریمی پر اب تک لاس اینجلس کی عدالت میں 17 خواتین پر ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے 25 سے زائد الزامات لگائے جا چکے ہیں اور اگر ان پر جرم ثابت ہوگیا تو انہیں مجموعی طور پر 250 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار پر قریبی دوست کے ریپ کا الزام

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خواتین و کم عمر لڑکیوں کو پارٹیوں کے بعد ہوٹلز سمیت دیگر مقامات پر ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 15 سالہ لڑکی کا بھی ’ریپ‘ کیا تھا تاہم انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

رومن جیریمی کو فحش فلموں کا مقبول اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 1970 سے لے کر گزشتہ دہائی تک 2 ہزار سے زائد فلموں اور کلپس میں پرفارمنس کر رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024