• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع August 31, 2020
اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹ میں کی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹ میں کی—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے ہاں چند دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

مومل شیخ سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں اور وہ تقریبا ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

مومل شیخ نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت بولی وڈ فلم میں بھی کام کیا اور انہوں نے فیشن و ماڈلنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز شیخ سے شادی کی تھی اور شادی کے چند سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مومل شیخ کا بولی وڈ ڈیبیو: ہندوستان میڈیا کیا کہتا ہے؟

مومل شیخ اور نادر نواز شیخ کو پہلے بیٹا بھی ہے، جن کا نام ابراہیم ہے اور حال ہی میں جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق خود اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی اور انہوں نے بچی کے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ابراہیم نواز شیخ کی چھوٹی بہن علیہا نواز شیخ کا دنیا میں خیر مقدم کریں۔

اداکارہ نے 31 اگست کو کی گئی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش گزشتہ ہفتے 20 اگست کو ہوئی تھی۔

گلوکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر انہیں متعدد شوبز شخصیات نے مبارک باد دی اور ان سمیت ان کی بیٹی کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024