• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈاکٹر افتخار شلوانی کی جگہ ڈاکٹر سہیل راجپوت کمشنر کراچی تعینات

شائع August 25, 2020
21 گریڈ کے افسر ڈاکٹر افتخار شلوانی کا تبادلہ سیکریٹری بلدیات اور ہاؤنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا — فوٹو بشکریہ امتیاز مغیری
21 گریڈ کے افسر ڈاکٹر افتخار شلوانی کا تبادلہ سیکریٹری بلدیات اور ہاؤنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا — فوٹو بشکریہ امتیاز مغیری

سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل راجپوت کو نیا کمشنر تعینات کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر ڈاکٹر سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق کمشنر کراچی ڈاکٹر افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: سیکریٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر ڈاکٹر افتخار شلوانی کا تبادلہ سیکریٹری بلدیات اور ہاؤنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا۔

اس عہدے پر ڈاکٹر افتخار شلوانی سے قبل 20 گریڈ کے افسر روشن علی شیخ تھے۔

نوٹیفکیشن میں روشن علی شیخ کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورڈینیشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

بعد ازاں روشن علی شیخ نے 5 گھنٹے کمرہ عدالت میں گزارنے کے بعد خود کو نیب کے حوالے کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں، لگتا ہے سندھ اور مقامی حکومت کی شہریوں سے دشمنی ہے'

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سابق سیکریٹری لالا فضل اور ڈائریکٹر لینڈ وسیم زیدی سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے روشن شیخ، وسیم زیدی اور لالا فضل الرحمٰن سمیت 10 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کی تھیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد ملزم روشن شیخ نے نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی، لیکن عدالت نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ذبیحہ خانہ کی 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی اور ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024