• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو درپیش ایک بڑے مسئلے کا حل

شائع August 24, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

مگر واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے فون کی اسٹوریج اسپیس بھرجانا، جو اس اپلیکشن میں دوستوں اور کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا نتیجہ ہوتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جو اس مشکل پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ WAbetainfo کے مطابق میسجنگ اپلیکشن میں اسٹوریج کے استعمال کے نئے ٹولز پر کام ہورہا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنے فونز کی اسٹوریج کو ختم ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی، کیونکہ وہ اسپیس کو خالی کرنے کے ساتھ بڑی فائلز کو سرچ بھی کرسکیں گے۔

فیچر کے اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ کسس طرح بہت جلد صارفین واٹس ایپ میں اپنے اسٹوریج کی صفائی کرسکیں گے۔

ان کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ نظرثانی کرکے ان فائلز کو ڈیلیٹ کردیں جن کو وہ غیرضروری سمجھتے ہیں۔

فیچر میں فارورڈڈ فائلز کے بارے میں بتایا جائے گا کہ انہوں نے کتنی اسٹوریج پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ بڑی فائلز کے بارے میں بھی معلوم ہوگا۔

یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ نیا ٹول اس پرانے کے فیچر کے ساتھ ہی ہوگا جس سے صارفین کو معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیٹ نے اسٹوریج پر کتنی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بیٹا ورژن میں آزمائے جارہے ہیں جن میں سے ایک ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ بھی ہے، جس کا انتظار لوگ عرصے سے کررہے ہیں، کیونکہ اس سے کئی ڈیوائسز پر اکاؤنٹ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ ایک وقت میں 4 ڈیوائسز میں فراہم کرنے کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024