• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل اسسٹنٹ سے اب فون کو چھوئے بغیر واٹس ایپ پر آڈیو میسج بھیجنا ممکن

شائع August 20, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

اگر کسی دوست کے مسلسل پیغامات (واٹس ایپ میں) آرہے ہیں اور آپ کا دل میسج ٹائپ کرنے کو نہیں چاہ رہا تو گوگل اسسٹنٹ سے براہ راست آڈیو میسج بھیجنا اب ممکن ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس کی جانب سے کانٹیکٹس کو وائس میسجز بھیجنے کا عمل مزید آسان کردیا گیا ہے۔

اب صارفین آڈیو پیغامات گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بس یہ کہیں ہے گوگل سینڈ آڈیو میسج (Hey Google, send audio message) اور بس۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ایس ایم ایس (اگر اس میں آڈیو میسج بھیجنا ممکن ہوا تو) اور واٹس ایپ کے 2 آپشن نظر آئیں گے۔

ان میں سے کسی ایک جیسے واٹس ایپ کو سلیکٹ کرنے پر گوگل اسٹنٹ کی جانب سے پیغام ریکارڈ کرنے کا کہا جائے گا اور یہ سارا عمل فون کو چھوئے بغیر صرف آواز سے ممکن ہوگا۔

اگر آپ نے فون میں ہے گوگل وائس کمانڈ کو ان ایبل نہیں کیا ہوا تو براہ راست گوگل اسسٹنٹ ایپ اوپن کرکے کسی واٹس ایپ فرینڈ کو آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فیچر دنیا بھر کے انگلش بولنے والے صارفین (صرف گوگل اسسٹنٹ ایکٹیو کرنے کے لیے، ورنہ پیغام کسی بھی زبان میں بھیجا جاسکتا ہے) کے لیے دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق 'وائس میسجنگ جدید دنیا کے لیے واکی ٹاکی کی طرح ہے، اکثر اوات یہ کسی دوست یا گھر والے سے رابطے کا آسان ترین ذریعہ ہوتا ہے۔ اب آپ اینڈرائیڈ فونز کو چھوئے بغیر گوگل اسسٹنٹ سے بھی آڈیو میسجز بھیجے جاسکتے ہیں'۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے کانٹیکٹس کو تلاش کرنے اور پھر آڈیو میسج بھیجنے کی زحمت نہیں کرنی ہوگی۔

گوگل کے مطابق اسسٹنٹ آپ کو ویب مضامین بھی اونچی آواز میں سنا سکتا ہے جس کے لیے بس یہ کہنا ہوگا 'ہے گوگل، ریڈ اٹ' یا 'ہے گوگل ریڈ دس پیج'۔

گوگل اسسٹنٹ کو سیلفی لینے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے بس 'ہے گوگ ٹیک اے سیلفی' کہیں، گوگل اسسٹنٹ فرنٹ کیمرے کو لانچ کرکے 3 کی گنتی کے بعد تصویر کھینچ لے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024