• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یہ ہے دنیا کا پہلا ڈسپلے میں چھپے سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون

شائع August 17, 2020
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای ٹوئٹر اکاؤنٹ

متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسے اسمارٹ فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جن میں سیلفی کیمرا فنگرپرنٹ سنسر کی طرح ڈسپلے کے اندر چھپا ہوگا۔

اب تک ایسے کانسیپٹ ماڈلز تو سامنے آئے ہیں مگر ایک چینی کمپنی اب سام سنگ، شیاؤمی اور دیگر کو پیچھے چھوڑ کر پہلا ایسا کمرشل اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

زی ٹی ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے اسمارٹ فون یکم ستمبر کو متعارف کرارہی ہے جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

کمپنی کی جانب یہ اعلان ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں کیا گیا۔

اس فون کے بارے میں دیگر تفصیلات تو یکم ستمبر کو ہی سامنے آئیں گی مگر مختلف لیکس کے مطابق ایکسون 2 فائیو جی نامی ڈیوائس میں 6.92 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جس میں کوئی نوچ، پنچ ہول یا دیگر نہیں ہوں گے، جہاں عام طور پر فرنٹ کیمرا ہوتا ہے۔

درحقیقت کیمرا اسکرین کے اندر ہونے کی وجہ سے یہ مکمل بیزل لیس اسمارٹ فون ہوگا۔

زی ٹی ای کے مطابق دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے انڈر ڈسپلے کیمروں پر کام ہورہا ہے مگر اس کا فون مارکیٹ میں دستیاب پہلا ایسا فون ہوگا۔

اس سے قبل اوپو نے اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک پروٹوٹائپ ماڈل پیش کیا تھا مگر وہ اب تک کمرشل شکل میں دستیاب نہیں۔

لیکس کے مطابق زی ٹی ای ایکسون 20 میں اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک پر 64 اور 8 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ 2، دو میگا پکسل کے 2 سنسرز دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 2.4 گیاہرٹز پراسیسر،6، 8 اور 12 جی بی ریم ، 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج جبکہ 4120 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

فون کی قیمت فی الحال بتانا مشکل ہے تاہم زی ٹی ای کی ڈیوائسز دیگر کمپنیں کے مقابلے سستی ہوتی ہیں۔

زی ٹی ای کی جانب سے اس اعلان کے ساتھ ساتھ ایک اور چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے بھی آل اسکرین فنگرپرنٹ سنسر ٹیکنالوجی اور انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون کی رپورٹ بھی سامنے آئی۔

امریکی پابندیوں سے مشکلات کا سامنا کرنے والی کمپنی نے بھی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی جلد عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024