• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حرا مانی اور عفان وحید اب کیا کرنے جا رہے ہیں؟

شائع August 17, 2020
ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی دو بول اور غلطی نامی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرچکی ہے— فوٹو: عفان وحید انسٹاگرام
ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی دو بول اور غلطی نامی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرچکی ہے— فوٹو: عفان وحید انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار عفان وحید اور اداکارہ حرا مانی نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 'دو بول' نامی ڈرامے میں کام کیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری کو بہت پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد یہ ٹیلی ویژن کا کامیاب ڈراما بھی ثابت ہوا تھا۔

دو بول ڈراما 30 اقساط پر مشتمل تھا جو مارچ سے مئی 2019 کے درمیان نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر نشر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: 'دو بول' کے بعد حرا مانی کی 'غلطی'

یہ ڈراما بنیادی طور پر رومانوی کہانی پر مبنی تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور دونوں کی جوڑی بھی کافی پسند کی گئی تھی۔

اسکرین پر مداحوں کی پسندیدہ جوڑی بننے کے بعد دونوں اداکاروں نے ' دو بول' کے بعد ایک اور ڈراما ' غلطی' بھی سائن کیا تھا۔

حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کے باعث غلطی ڈرامے کے ٹیزرز بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئے تھے لیکن یہ ڈراما دو بول جتنا کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب عفان وحید اور حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک مبہم پوسٹ میں مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ جلد ہی تیسری مرتبہ اکٹھے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی اور حرا مانی کی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی سیٹ پر موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'نئے لفظ ، وہی ہم'۔

دوسری جانب حرا مانی نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے بھی کیپشن میں'نئے لفظ ، وہی ہم' لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’غلطی‘ میں کئی چہرے رکھنے والے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، عفان وحید

جس پر مداحوں نے اسکرین پر اس جوڑی کی متوقع واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ممکنہ ڈرامے سے متعلق بھی سوالات کیے تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 35 سالہ عفان وحید نے سال 2006 میں نجی چینل جیو کے ڈرامے 'تیرے پہلو میں' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وہ اس کے بعد 'میرے قاتل میرے دلدار'، 'میں بشریٰ'، 'بھول' اور 'میں نہ جانوں' جیسے ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

دوسری جانب 31 سالہ حرا مانی نے اداکاری کا آغاز سال 2013 کے پروجیکٹ 'تیری میری کہانی' کے ساتھ کیا تھا۔

وہ اس کے بعد 'یقین کا سفر'، 'دل موم کا دیا'، 'آنگن'، 'بندش' جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اس کے علاوہ حرا نے کامیابی کے ریکارڈ بنانے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں بھی اداکاری کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024