• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوبز شخصیات کی جانب سے عوام کو ’جشن آزادی‘ کی مبارک

شائع August 14, 2020
ملک بھر میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ جشن آزادی منایا جا رہا ہے—فوٹو: اے پی
ملک بھر میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ جشن آزادی منایا جا رہا ہے—فوٹو: اے پی

ملک بھر سمیت دنیا بھر میں پاکستانی 14 اگست کو ملک کا 74 واں جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور کورونا کے باعث تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث جہاں تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے، وہیں تقریبات میں سخت احتیاطی تدابیر کو بھی اختیار کیا جا رہا ہے۔

ملک کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے عوام کو مبارک باد پیش کی، وہیں سیاسی و سماجی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی اپنے مداحوں کو وطن کے جنم دن پر مبارک باد پیش کی۔

جشن آزادی پر تینوں مسلح افواج کے جاری کیے گئے گانوں کی ویڈیوز دیکھیں

اداکار شان شاہد نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان ان کا پیار، ان کا جذبہ، ان کی حب الوطنی اور وہ دعاگو ہیں کہ ساری قوم سبز و سفید رنگ کے پرچم میں یوں ہی متحد رہیں‘۔

شان شاہد نے اس موقع پر وطن سے ہمیشہ محبت کرنے اور اس پر جان نثار کرنے کا عہد بھی کیا۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی ٹوئٹر پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

مختصر ویڈیو میں وینا ملک ملی نغمے پر سبز حلالی پرچم کو چومتی دکھائی دیں۔

حمزہ علی عباسی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر وطن اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کی کہ خدا ہم سب کو وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمارا وطن سلامت رہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی یوم آزادی کے موقع پر مداحوں اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے وطن کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ بیان نہیں کرسکتے کہ انہیں اپنے وطن پر کتنا فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وطن کی آزادی کے لیے تاریخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے بھری پڑی ہے۔

اداکار و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مختصر ٹوئٹ میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگاکر عوام کو مبارک باد پیش کی۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کی اور سبز حلالی پرچم کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی پہچان پاکستان کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024