• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ویوو کا نیا اسمارٹ فون ایس 1 پرائم متعارف

شائع August 13, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویویو نے ایک نیا اسمارٹ فون ایس 1 پرائم متعارف کرادیا ہے۔

ویوو ایس 1 پرائم میں 6.38 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ ٹاپ پر ایک نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 9 پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹنچ او ایس 9.2 سے کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 4500 ایم اے ایچ کی ہے جسے ہو ایس بی پورٹ سی کے ذریعے 18 واٹ پاور سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فیچرز کے لحاظ سے یہ فون چند ماہ پہلے متعارف کرائے گئے ویوو ایکس 50 لائٹ جیسا ہی ہے بس ایکس 50 لائٹ میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا۔

اس فون کو سب سے پہلے میانمار میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 285 ڈالرز (لگ بھگ 48 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024