• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

شائع August 11, 2020
سنجے دت — اے ایف پی فوٹو
سنجے دت — اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کو حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

منگل کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔

enter image description here

اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

فلم فیئر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا 'اس خبر سے بابا بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں، خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں'۔

بیماری کے حوالے سے ذرائع نے بتایا 'یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے اور اسی لیے وہ فوراً روانہ ہورہے ہیں'۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔

سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ میں اداکار عرفان خان، رشی کپور، سونالی باندرے میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

عرفان خان اور رشی کپور بیماری سے کافی عرصے تک لڑنے کے بعد رواں سال چل بسے تھے جبکہ سونالی باندرے نے موذی مرض پر کافی حد تک قابو پالیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Aug 12, 2020 06:22am
Get well soon Sanjju!

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024