• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر متعارف ہونے کے لیے تیار

شائع August 10, 2020 اپ ڈیٹ September 3, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں مسلسل اپ ڈیٹس ہوتی رہتی ہیں۔

اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ رواں سال ایک اور اہم ترین اپ ڈیٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوسکتی ہے۔

واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے اور اب اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ میں اب خودکار طور پر میسجز ڈیلیٹ ہونے کا فیچر متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے۔

واٹس ایپ میں اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے اور اب نئے بیٹا ورژن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس پر کافی کام ہوچکا ہے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WaBetaInfo نے یہ بات بتائی تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کو واٹس ایپ کی جانب سے ایکسپائرنگ میسجز کا نام دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جب یہ بیٹا ورژن میں نظر آیا تھا تو اس وقت یہ صرف گروپ چیٹ میں دستیاب تھا اور اس میں پیغام 5 سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد ڈیلیٹ ہوجاتا۔

مگر اب نئی اپ ڈیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ نے یہ دورانیہ 7 دن تک کردیا ہے۔

ٹیلیگرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں اسے پیش کرنے والی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے تحفظ اور پرائیویسی کے حوالے سے فیچرز کو کافی عرصے سے بہتر بنایا جارہا ہے، پہلے انکرپشن کو شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اپلیکشن میں کسی پیغام کو بھیجے جانے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کا وقت بڑھا کر ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ کردیا، جو اس سے پہلے 7 منٹ تھا۔

ٹیلیگرام میں اس طرح کے فیچر میں جو پیغامات بھیجے جاتے ہیں، وہ دیگر صارفین فارورڈ نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے، مگر واٹس ایپ میں یہ کس طرح کا ہوگا، اس بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماضی میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعے اس طرح کے فیچر کی سہولت دی گئی تھی مگر پھر کمپنی کی جانب سے صارفین کے تحفظ کے لیے ان ایپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو کلاؤڈ بیک اپس تک توسیع دینے پر کام کیا جارہا ہے جو اس وقت واٹس ایپ سیکیورٹی میں سب سے بڑا خلا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024