• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟

شائع August 8, 2020
آمنہ شیخ نے  اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا — فوٹو:انسٹاگرام
آمنہ شیخ نے اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا — فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد مداحوں میں ان کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں پیدا ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

شادی کے بعد ان دونوں نے متعدد ڈراموں اور شوبز سے جڑے دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا تھا۔

—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

جس کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

جس کے آج انسٹاگرام پر اداکارہ آمنہ شیخ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں تین ہاتھوں کے اوپر 2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم ہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی انگوٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: آمنہ شیخ کا گھروں میں موجود بچوں کی تربیت سے متعلق مشورہ

تاہم آمنہ شیخ نے اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیکن ادکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے پر مبارک باد دی، کچھ مداحوں نے تصویر سے ان کی شادی تو کچھ نے منگنی سمجھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آمنہ شیخ کو نہ صرف مداحوں نے بلکہ دیگر پاکستانی اداکاراؤں اور شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی جن میں منیبہ مزاری، اداکارہ سنیتا مارشل، زارا نور عباس، منشاپاشا، نادیہ حسین، شائستہ لودھی اور دیگر شامل ہیں۔

کسی کیپشن کے بغیر انگوٹھیوں کی تصویر سے قبل انہوں نے بسم اللہ کی ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024