• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو دوسری اننگز میں 244 رنز کی برتری

شائع August 8, 2020
یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 219 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنالیے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں پر 92 رنز تھا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: شان مسعود کی سنچری، پاکستان کے326 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے 4 آؤٹ

نسیم شاہ نے 62 رنزکی اننگز کھیلنے والے اولی پوپ کو آؤٹ کردیا جس کے بعد یاسر شاہ نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کو بڑے اسکور کی اجازت نہیں دی۔

جازبٹلر 38 اور کرس ووکس 19 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیندوں کا شکار ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور اسٹورٹ براڈ نے بالترتیب 19 اور 29 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اننگز کے اختتامی لمحات میں پاکستانی باؤلرز کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

شاداب خان نے آرچر اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کے اسکور کو 219 رنز تک محدود کردیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور شاداب خان نے 2 ،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں 117 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ہوئی اورپہلی ہی وکٹ 6 رنز پر گری جب پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان اظہر علی اور عابد علی نے دوسری وکٹ میں اسکور کو 33 رنز تک پہنچایا تاہم عابد علی 20 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں:شان مسعود، انگلینڈ میں 24 برس بعد سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر

پاکستان ابتدائی تین وکٹوں سے 48 رنز پر ہی محروم ہوگیا جبکہ اظہر علی کی ہمت بھی 18 رنز بنا کر جواب دے گئی۔

تجربہ کار بلے باز اسد شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے بالترتیب 29 اور 27 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی۔

شاداب خان 15 اور شاہین شاہ آفریدی 2 رنز بنا کر 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے تھے اور اسے 244 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

یاسر شاہ 12 اور محمد عباس صفر پر کھیل رہے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ، ووکس اور اسٹوکس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے اور شان مسعود نے شان کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ میں 24 برس بعد سنچری کرنے والے پاکستانی اوپنر بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024