• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سیلفی کے لیے فون خریدتے ہیں؟ تو یہ نئی ڈیوائس ضرور پسند آئے گی

شائع August 4, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایس 7 فائیو جی متعارف کرادیا ہے جس کی خاص بات اس کا سیلفی کیمرا ہے۔

اس فون کو چین میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں وہاں لوگوں کو دستیاب ہوگا۔

اس فون میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ 10.5 سے کیا ہے۔

اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک نہیں بلکہ یو ایس بی سی ہیڈسیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1 اور این ایف سی دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، جس میں الیکٹرونک ویڈیو اسٹیبلائزیشن اور ویوو کا نیا سپر نائٹ موڈز بھی دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے جو میکرو کیمرے کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر بھی موجود ہے۔

زومنگ کے لیے یہ فون مین کیمرے کے ہائی ریزولوشن پر انحصار کرتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 44 میگا پکسل سے لیس ہے جو آٹو فوکس اور ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کیمرا 4 کے ویڈیو 60 فریم فی سیکنڈ سے ریکارڈ کرسکتا ہے جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

کمپنی کے مطابق یہ فون پتلا اور بہت ہلکا ہے جس کی موٹائی 7.39 ملی میٹر جبکہ وزن 170 گرام ہے۔

یہ فون چین میں ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے اور 8 اگست سے صارفین کو ملنا شروع ہوجائے گا۔

اس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2800 چینی یوآن (لگ بھگ 67 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3100 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

256 جی بی والا ماڈل کچھ عرصے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024