• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسپین: سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلی ورچوئل ویٹر ایپ

شائع August 4, 2020
یہ ایپ عالمی وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے کے لیے صارفین اور عملے کا زیادہ آمنا سامنا ہونے سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے—فوٹو: رائٹرز
یہ ایپ عالمی وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے کے لیے صارفین اور عملے کا زیادہ آمنا سامنا ہونے سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے—فوٹو: رائٹرز

عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نت نیے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

سنگاپور نے سماجی فاصلہ قائم کرنے کا پیغام دینے کے لیے روبوٹ کتا تعینات کیا تو کہیں کچھ یونیورسٹیز میں طلبہ کی جگہ کنووکیشن میں روبوٹس نے حصہ لیا، کچھ ریسٹورنٹس میں رش میں کمی کے لیے بڑے بھالو رکے گئے تو کسی نے ڈمی کسٹمرز بٹھائے۔

اسی طرح اب اسپین کے شمال مشرقی بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ریسٹورنٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات میں کمی کے لیے ورچوئل ویٹر ایپ لانچ کردی۔

مزید پڑھیں: جاپان: ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے انوکھا انداز

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے ریسٹورنٹ فنکی پیزا نے ایک نئے تجربے کی بنیاد رکھی ہے جو عالمی وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے کے لیے صارفین اور عملے کا زیادہ آمنا سامنا ہونے سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

پالافروگیل میں سیاحوں میں مقبول کوسٹا براوا میں واقع ریسٹورنٹ فنکی پیزا کے صارفین اپنے فون پر 'فنکی پے' ایپ کے ذریعے مینو دیکھ کر آرڈر اور اس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ اس قسم کی ڈیزائن کردہ ایپ کو اسپین کے کسی ریسٹورنٹ آرڈرنگ سسٹم میں ضم کیا گیا ہے۔

بعدازاں ویٹر آرڈر کیا گیا کھانا میز پر لے کر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کی جانب سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ایپلی کیشن متعارف

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک کارلوس مانیچ نے کہا کہ 'اس نظام کے ذریعے ہم نے اپنے صارفین کے ساتھ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی کورونا وائرس کے دوران لوگ تلاش کررہے ہیں'۔

ایپ کے ذریعے آرڈر کے بعد عملہ اسکرینز سے آرڈرز کا انتظام کرتا ہے۔

اس طرح ریسٹورنٹ نے صرف ٹیبل سروس کے ذریعے سماجی فاصلے کو اپنایا اور داخلے کے وقت صارفین کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ جب اپنی میز پر موجود نہ ہونے کی صورت میں ہر وقت ماسکس پہنیں۔  

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025