• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی میں اربن فلڈنگ: وفاقی کابینہ نے فوج کی خدمات لینے کی منظوری دیدی

کابینہ ڈویژن سے وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے احکامات دیے — فائل فوٹو / اے پی پی
کابینہ ڈویژن سے وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے احکامات دیے — فائل فوٹو / اے پی پی

وفاقی کابینہ نے کراچی میں اربن فلڈنگ کے معاملے پر شہر قائد میں مسلح افواج کی خدمات لینے اور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے جمعرات کے روز سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فوج کی کراچی میں تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔

کابینہ ڈویژن سے وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے احکامات دیے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال بہتر بنانے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کو طلب کرلیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم کی پاک فوج کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ 'میں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں اور افواج پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے۔'

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024