• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان سے سیریز: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والا انگلش اسکواڈ برقرار

شائع July 30, 2020
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والے اسکواڈ کا برقرار رکھا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والے اسکواڈ کا برقرار رکھا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-1 کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: براڈ کی 10وکٹیں، مانچسٹر ٹیسٹ اور سیریز انگلینڈ کے نام

انگلینڈ نے اسکواڈ میں 6 بہترین اور تجربہ کار فاسٹ باؤلرز جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر، مارک وُڈ اور سیم کرن کو شامل کیا ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کے لیے سب سے بڑا مشکل مرحلہ یہ ہے کہ فائنل الیون میں کن باؤلرز کو شامل کیا جائے۔

اسکواڈ کے علاوہ کورونا کے سبب متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑنے پر بین فوکس، جیک لیچ، جیمز بریسی اور ڈین لارنس بھی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد انگلش کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ماحول سے نکل کر گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اتوار کو کھلاڑی واپس مانچسٹر لوٹ آئیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی جن میں اینڈرسن، براڈ، ووکس اور آرچر شامل تھے جبکہ انہیں بین اسٹوکس کی پارٹ ٹائم باؤلنگ کی خدمات بھی میسر تھیں تاہم انجری کے سبب اسٹوکس باؤلنگ نہیں کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 20 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان

سلیکٹرز نے ایشز سیریز کے بعد پہلی نصف سنچری بنانے والے جوز بٹلر پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کی اسی کاوش کی بدول انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے میں مدد ملی تھی۔

اس سیریز میں فتح کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جہاں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگر انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جیت لیتی ہے تو وہ 296 پوائنٹس کی حامل ویسٹ انڈین ٹیم کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلش اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے انگلینڈ میں قومی ٹیم کا سامان ضبط کرنے کی دھمکی مسترد کردی

جو روٹ (کپتان)، رورے برنز، ڈوم سبلی، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، زیک کرالی، ڈوم بیس، سیم کرن، اولی پوپ، جوفرا آرچر، کرس ووکس، مارک وُڈ اور اسٹورٹ براڈ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا جس کے بعد اگلے دونوں ٹیسٹ میچ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024