• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

رئیل می کا 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 4 کیمروں والا فون سی 15

شائع July 28, 2020
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

چین کی اسمارٹ فون کمپنی رئیل می نے ایک نیا اسمارٹ فون سی 15 متعارف کرایا ہے۔

خیال رہے کہ رئیل می سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور یہ نیا فون بھی انٹری لیول ہی ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

فون میں بیزل کافی کم ہیں جبکہ ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ واٹر ڈراپ نوچ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے لیے دیا گیا ہے۔

اس ایل سی ڈی ڈسپلے کے تحفظ کے لیے کورننگ گلاس پروٹیکشن بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بیک پر رئیل می جیومیٹرک گریڈینٹ ڈیزائن دیا گیا ہے۔

اس میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کی ایک خاص بات 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں۔

اس فون کو انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کے 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 19 لاکھ 99 ہزار انڈونیشین روپے (22 ہزار 8 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 4 جی بی ریم والا ورژن 21 لاکھ 99 ہزار انڈونیشین روپے (25 ہزار 8 سو پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024