• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بہاولپور میں 10 چینی انجینئرز اور عملہ کورونا وائرس کا شکار

شائع July 25, 2020
ہسپتال میں عملہ چینی مریضوں کی مستقل دیکھ بھال کر رہا ہے— فائل فوٹو: اے پی
ہسپتال میں عملہ چینی مریضوں کی مستقل دیکھ بھال کر رہا ہے— فائل فوٹو: اے پی

بہاولپور: چین کے 10 انجینئرز اور عملے کے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز بہاولپور میں حاصل پور روڈ سے 45 کلومیٹر دور خیرپور تمے والی کے قریب توانائی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے جہاں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور انہیں شہر لے کر آیا گیا۔

ان تمام افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت سیکیورٹی میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

جھانگی والی روڈ بی وی ایچ 2 میں کورونا وائرس کے علاج کے فوکل پرسن ڈاکٹر حامد نے کہا کہ چینی شہریوں کو آج یہاں لایا گیا اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور عملہ ان کی نگرانی کر رہا ہے، چینی مریضوں کے آنے سے قبل عملہ بہت اطمینان سے تھا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے گزشتہ تین ماہ میں تمام مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال میں اس وقت کورونا کا کوئی بھی مصدقہ مریض نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹرز اور عملے کی بھرپور نگرانی کی بدولت چینی مریض جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024