• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اقتصادی، سماجی کونسل کے صدر منتخب

شائع July 23, 2020 اپ ڈیٹ July 24, 2020
منیر اکرم اس سے پہلے 2005 میں اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں—فائل فوٹو: اے پی پی
منیر اکرم اس سے پہلے 2005 میں اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں—فائل فوٹو: اے پی پی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو 2020 سے 2021 تک ایک سال کے لیے اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق منیر اکرم کو متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا۔

مزیدپڑھیں: اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم پاکستان کے مستقل مندوب مقرر

پاکستان کو چھٹی مرتبہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر جبکہ منیر اکرم کو دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

وہ اس سے پہلے 2005 میں اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

منیر اکرم نے منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک کو جدید ٹیکنالوجی تک ترجیحی بنیاد پر رسائی دینے اور حقوق دانش کو پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق بنانے پر زور دیا۔

54 رکنی ای سی او ایس او سی اقوام متحدہ کا تیسرا اہم ترین ادارہ ہے اور بین الاقوامی معاشی تعاون کو فروغ دینے اور تمام بین الاقوامی معاشی تنظیموں کے کام کی نگرانی کے لیے 1945 میں قائم کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو آج تین بیک وقت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیویارک میں سفیر کی رہائشگاہ کی مرمت کیلئے تمام ضروری شرائط پوری کی گئیں‘

منیر اکرم واضح کیا کہ 'کووڈ 19 صحت اور معاشی بحران، پائیدار ترقیاتی اہداف کا ادراک اور ماحولیاتی تبدیلی کا خطرہ قابل ذکر ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

اقوام عالم میں اور اس کے اندر عدم مساوات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منیر اکرم نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی کووڈ 19 ویکسین تیار کی جائے گی۔

منیر اکرم نے زور دے کر کہا کہ 'ہر ایک، ہر جگہ بشمول امیر یا غریب کو اس ویکسین تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیے'۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے 'قرض سے نجات کے لیے عالمی اقدام' کے نظریے کو دہرایا اور نئے خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور دیگر مالی تجویزوں کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار کرتا ہوں! اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، وزیراعظم

منیر اکرم نے کہا کہ پائیدار انفراسٹرکچر میں سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کی اضافی سرمایہ کاری ایس ڈی جی کے حصول کے لیے 'انتہائی ضروری' ہے۔

انہوں نے انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی تیاری اور سرمایہ کاری سینٹر بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024