• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یونس نے قومی ٹیم کے لیے جوفرا آرچر کو خطرہ قرار دے دیا

شائع June 28, 2020 اپ ڈیٹ July 5, 2020
یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے لیے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو کطرہ قرار دے دیا1 فائل فوٹو: اے ایف پی
یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے لیے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو کطرہ قرار دے دیا1 فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلش فاسٹ باؤلر 'جوفرا آرچر' کو پاکستانی ٹیم کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

قومی ٹیم آج دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ اگست میں شروع ہونے والی سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے مانچسٹر روانہ

یونس خان نے قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرچر میچ ونر ہیں اور ہماری ٹیم کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 سالہ فاسٹ باؤلر نے انگلینڈ کے لیے کھیلنا کا اہل بننے کے بعد اپنی قابلیت کو ثابت کیا ہے اور انہوں نے پچھلے سال ایشز اور انگلینڈکی ورلڈ کپ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ سال لارڈز میں ہونے والے اعصاب شکن فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرچر کے اعصاب بہت مضبوط ہیں جس کا وہ ورلڈ کپ فائنل میں اہم سپر اوور کراتے ہوئے ثبوت دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کا کووڈ-19 کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا

تاہم انگلینڈ کے خلاف 2016 کی سیریز میں ڈبل سیریز بنانے والے یونس خان نے واضح کیا کہ آرچر کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، وہ بہت زیادہ مقبول ہیں جس کی وجہ سے ان پر اضافی دباؤ ہو گا، میں نے بلے بازوں کو کہا ہے کہ ان کے خلاف گیند کو جسم سے قریب کھیلیں اور بیک فٹ پر کھیلیں کیونکہ ان کی ان-سوئنگ گیندیں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں۔

یونس نے 2016 میں پریکٹس میچ میں جوفرا آرچر کی باؤلنگ کھیلنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سائیڈ گیم میں ان کے خلاف کھیلنا یاد ہے، انہوں نے اس میچ میں پانچ وکٹیں لی تھیں لیکن اس میچ میں وہ اپنی بہترین باؤلنگ نہیں کر رہے تھے جس طرح سے آج کل کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز نے قومی ٹیم کے بلے بزوں کو تجربہ کار فاسٹ باؤلرز کی جوڑی جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ کورونا وائرس کا شکار

انہوں نے کہا کہ اینڈرسن اور براڈ کے پاس بہت تجربہ ہے، ان کی جوڑی بہت اچھی ہے، جب بھی انگلینڈ جیتا تو ان دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن اگست میں موسم خسک ہوتا ہے اور زیادہ ابر آلودموسم نہیں ہوتا لہٰذا ان دونوں کے طرے ےس نمٹا جا سکتا ہے۔

بیٹنگ کوچ نے واضح کیا کہ قومی ٹیم کو میچ میں فتح کے لیے پہلی میں 300-350 رنز اسکور کرنا ہوں گے تاکہ وہ انگلینڈ کو باؤلنگ سے چیلنج کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024