• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

برازیل میں واٹس ایپ کا پیمنٹس فیچر چند دنوں بعد ہی معطل

شائع June 24, 2020
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں طویل عرصے بھارت میں آزمائش کے بعد برازیل میں اپنے پیمنٹس فیچر کو متعارف کرایا تھا مگر اب کمپنی کے اس پر کام کو معطل کرنا پڑا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے مرکزی بینک نے واٹس ایپ پیمنٹس کو اپنے ملک میں معطل کردیا ہے۔

بظاہر بینک کی جانب سے فیچر کو معطل کرنے کا مقصد مناسب مسابقتی ماحول کا تحفظ ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیمنٹ کا نظام تیز، محفوظ، شفاف، سستا، قابل مبادلہ اور اوپن ہو۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے 2 سال کی آزمائش کے بعد گزشت دنوں برازیل میں اس فیچر کو متعارف کرایا تھا۔

بھارت کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین ہیں جو اس فیچر کے آغاز کے لیے اسے بہترین مارکیٹ بناتا ہے۔

فیس بک کے مطابق یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر مقامی اداروں سے خریداریوں کی ادائیگی کرنے کا موقع مل گا اور کسی قسم کی فیس بھی الگ سے ادا نہیں کرنی ہوگی۔

مختلف ممالک میں چھوٹے کاروباری ادارے واٹس ایپ کو آن لائن موجودگی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں، جن کو اس فیچر سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک آسان ذریعہ مل کے گا۔

اس فیچر کو 2 برازیلین بینکوں کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا اور اب سینٹرل بینک آف برازیل نے ان دونوں کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو روک دیں یا جرمانے کا سامنا کریں۔

مرکزی بینک حکام کے مطابق فیچر کو معطل کیے جانے سے سروس سے برزایل کے پیمنٹ سسٹمز کو لاحق ہونے والے کسی ممکنہ خطرے کی جانچ پڑتال میں مدد مل سکے گی اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اس کے لیے تمام ضروری قوانین پر عمل کیا گیا ہے یا نہیں، خصوصاً اس وقت جب بات مسابقت، افادیت اور ڈیٹا پرائیویسی کے خدشات کی ہو۔

دوسری جانب فیس بک کے ایک ترجمان نے بلومبرگ کو بتایا کہ بینک کا فیصلہ حیران کن ہے کیونکہ کمپنی نے فیچر کو متعارف کرانے سے قبل انتظامیہ سے معاہدہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق 'ہمارا مقصد برازیل میں واٹس ایپ کے تمام صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کو ممکن بنانے کے لیے مقامی شراکت داروں اور مرکزی بینک کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، جبکہ ہم برازیل کے تجویز کردہ فوری پیمنٹ سسٹم کے لیے بھی اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024