• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوئٹر میں مختصر آڈیو پیغام ٹوئٹ کرنے کا فیچر متعارف

شائع June 18, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جو صارفین کو مختصر آڈیو کلپ ریکارڈ اور شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا جسے کمپنی نے ٹوئٹنگ ود یور وائس کا نام دیا ہے۔

ٹوئٹر کی پروڈکٹ ڈیزائنر مایا پیٹرسن نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا 'کئی بار 280 حروف کافی نہیں ہوتے اور کچھ روایتی محاورے ترجمے میں گم ہوجاتے ہیں، تو آجج سے ہم نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، تاکہ ٹوئٹر کو مزید انسانی تچ دیا جاسکے، یعنی آپ کی آواز'۔

وائس ٹوئٹس ٹائم لائن میں کسی ویڈیو سے ملتے جلتے نظر آئیں گے بلکہ یہ پلے بھی ایک ویڈیو جیسے باکس میں ہوں گے۔

مگر ان میں ویڈیو کو دیکھنے کی بجائے صارف کی پروفائل تصویر نظر آئے گی جو حرکت کررہی ہوگی۔

اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹ کمپوزر اوپن کرکے نئے ویو لینتھ آئیکون کو کلک کرکے آڈیو کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ہر وائس ٹوئٹ میں 140 سیکنڈ کی آڈیو ریکارڈ کی جاسکے گی۔

اگر ریکارڈنگ اس سے زیادہ طویل ہوگی تو خودکار طور پر پوسٹ میں وائس ریکارڈنگز کا تھریڈ بن جائے گا۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے محدود افراد کو دستیاب ہوگا۔

آنے والے ہفتوں میں یہ تمام آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ ہر ایک ان آڈیو پیغامات کو اپنی ٹوئٹر ٹائم لائن میں دیکھ سکے گا تاہم ایندرائیڈ صارفین کے لیے اس کی دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024