• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

واٹس ایپ کا بہترین فیچر بہت جلد متعارف ہونے کا امکان

شائع June 13, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں شروع ہوئی ہے جس میں سے ایک وہ ہے جس پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر کام کرنے میں مدد دینے والے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں شروع کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہہ چیٹ کلیئر کرنے اور چیٹ کے اندر سرچ کو بہتر بنانے کے فیچرز بھی بیٹا ورژنز میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

مگر سب سے اہم فیچر ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ ہی ہے جس کا انتظار لوگ عرصے سے کررہے ہیں کیونکہ اس سے کئی ڈیوائسز پر اکاؤنٹ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں لاگ ان ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر ویب ورژن پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس کا قریب ہونا ضروری ہے۔

اگر صارف کسی دوسرے فون میں اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہے تو نئے سرے سے سائن ان کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ ایک وقت میں 4 ڈیوائسز میں فراہم کرنے کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

اگرچہ 4 ڈیوائسز دیگر چیٹ ایپس جیسے ٹیلیگرام کے مقابلے میں کم ہیں مگر پھر بھی اس وقت ایک ڈیوائس کی حد سے تو بہتر ہی ہے۔

بیٹا ورژنز پر دستیابی سے عندیہ مملتا ہے کہ اس فیچر کو بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر ابھی کہنا مشکل ہے کہ اس میں مزید کتنا وقت لگے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعدد ڈیوائس کی سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میسجز کو انکرپٹڈ کیسے رکھا جائے گا۔

مگر اس کا ایک اندازہ حال ہی میں واٹس ایپ کے کلاؤڈ سرور میں محفوظ ہونے والے ڈیٹا کو انکرپٹ کرنے کی جانب پیشرفت کرنا ہے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے گزشتہ سال جولائی میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ سرچ کو بہتر بنانے پر بھی کام ہورہا ہے اور صارف سرچ بائی ڈیٹ سے اپنی مطلوبہ چیٹ تلاش کرسکیں گے۔

ایک اور فیچر اسٹوریج یوز ایج بڑھانے کا ہے جس سے صارافین کو واٹس ایپ میڈیا فائل فون میں محفوظ کرنے کے بارے میں تفصیلات حاصل ہوسکیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024