• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بغیر شناختی کارڈ خریداری کی حد بڑھا کر ایک لاکھ تک کرنے کی تجویز

شائع June 12, 2020 اپ ڈیٹ June 13, 2020
حکومت نے بغیر شناختی کارڈ حد میں 50ہزار اضافے کی تجویز دی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
حکومت نے بغیر شناختی کارڈ حد میں 50ہزار اضافے کی تجویز دی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے بغیر شناختی کارڈ خریداری کی حد بڑھا کر ایک لاکھ تک کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومت نے ٹیکس بیس کو بڑھانے کے لیے فنانس ایکٹ 2019 میں شناختی کارڈ کی شرط متعارف کروائی تھی تاکہ ان افراد کو جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں، انہیں ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

حکومت نے شناختی کارڈ کے بغیر خریداری کی حد اب 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ 50 ہزار کی شرط کے خلاف تاجر برادری نے ملک بھر میں شدید احتجاج کیا تھا اور آل پاکستان انجمن تاجران (اے پی اے ٹی) نے ہڑتال کی کال دی تھی۔

گزشتہ سال تاجروں نے اس شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں احتجاج بھی کیا گیا تھا لیکن حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں شناختی کارڈ کی شرط کو تین ماہ کے لیے موخر کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط دوبارہ نافذ

خریداری کے وقت قومی شناختی کارڈ دکھانے کی شرط تاجروں کی سہولت کے لیے جولائی 2019 میں واپس لے لی گئی تھی لیکن یکم فروری 2020 سے دوبارہ نافذ کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024