• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

زیادہ بڑی اسکرین اور بہتر ٹریکنگ کے ساتھ شیاؤمی کا نیا می بینڈ 5

شائع June 11, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا پہلے سے بہتر اور سستا می بینڈ 5 متعارف کرادیا ہے۔

می بینڈ سیریز کی وئیر ایبل ڈیوائسز دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں جس کی وجہ ان کی قیمت دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ہونا ہے۔

می بینڈ 5 میں ڈسپلے زیادہ بڑا دیا گیا ہے جبکہ صحت کی ٹریکنگ کے سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور ایک نیا مقناطیسی چارجنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

پہلی نظر میں اس بینڈ کی اسکرین کے حجم کا فرق نظر آجاتا ہے جو کہ 1.2 انچ کا ہے اور یہ کلر امولیڈ ڈسپلے سابقہ بینڈ سے 20 فیصد بڑا ہے۔

بینڈ میں وائس سپورٹ، فاسٹ ٹریکنگ کے لیے پہلے سے بہتر پراسیسر اور تناؤ کی مانیٹرنگ کا ایک فیچر بھی دیا گیا ہے جو پہننے والے کو بتاتا ہے کہ اسے آرام یا پرسکون رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اب یہ بینڈ گہری نیند کوو بھی مانیٹر کرسکے گا اور یہ بھی بتاسکے گا نیند گہری تھی یا ہلکی۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نیا بینڈ 50 فیصد زیادہ ایکوریسی کے ساتھ دل کی دھڑکن کی مانیٹرنگ کرسکے گا جبکہ بیرومیٹر اور ریموٹ شٹر فنکشنز سے فاصلے سے اپنے فون سے تصاویر لے سکیں گے۔

ایک اور بڑی تبدیلی اس کا نیا چارجنگ سسٹم ہے کیونکہ پرانے می بینڈ کے چارجنگ سسٹم کو شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

نئے مقناطیسی چارجنگ ڈوک کو بینڈ کے نیچے رکھ کر اسے چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس بینڈ کو چین میں 229 چینی یوآن (5 ہزار 300 پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024