• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا اہم سیکیورٹی مسئلے کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ

شائع June 9, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیکیورٹی مسئلے پر قابو پالیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کے فون نمبر گوگل سرچ رزلٹس میں نظر آرہے تھے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق اتول جے رام نے انکشاف کیا تھا کہ واٹس صارفین کی جانب سے جو فون نمبر کلک ٹو چیٹ فیچر کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں وہ گوگل سرچ میں نظر آرہے ہیں۔

جے رام نے بتایا تھا کہ کلک ٹو چیٹ کے نتیجے میں ایک لنک بنتا ہے جس میں صارفین کے فون سادہ ٹیکسٹ میں نظر آتے ہیں۔

چونکہ ان لنکس کے لیے سرور روٹ میں robot.txt فائل نہیں ہوتی تو یہ گوگل یا دیگر سرچ انجنز کے انڈیکس میں انہیں شو ہوجاتے ہیں۔

محقق نے 3 لاکھ فون نمبروں کو گوگل سرچ رزلٹس میں دیکھا اور ان کا کہنا تھا کہ ' site:wa.me ' سرچ کرکے تلاش کیا جاسکتا ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق یہ پہلی بار نہیں جب اس مسئلے کو رپورٹ کیا گیا، اس سے قبل فروری میں WaBetaInfo نے بھی اس کی نشاندہی کی تھی۔

اب ایسا تو لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے مسئلے پر قابو پالیا ہے مگر یہ بہت بڑا سیکیورٹی مسئلہ تھا جو کئی ماہ تک برقرار رہا۔

فیس بک نے 2018 میں فون نمبروں کی مدد سے صارفین کو لوگوں کو تلاش کرنے سے روک دیا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے بھی چیٹ سیکیورٹی کو بہتر بناتے ہوئے اجنبی افراد کی جانب سے گروپ چیٹ انوائٹ یا سلیکٹ کانٹیکٹس بلاک کرنے کا فیچر دیا گیا تھا۔

اس نئے سیکیورٹی مسئلے پر واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کلک ٹو چیٹ فیچر صارفین کو مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا خصوصاً چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے لیے تاکہ وہ اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024