• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موٹرولا ون فیوژن پلس اسمارٹ فون متعارف

شائع June 8, 2020
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنا دوسرا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس میں سیلفی کیمرا پوپ اپ میکنزم کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹو ون فیوژن پلس میں پنچ ہول ڈدیزائن میں سیلفی کیمرا نہیں دیا گیا جو موٹرولا کے حالیہ ون ماڈلز میں نظر آئے۔

اس نئے فون میں 6.5 انچ ٹوٹل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے جو آئی پی ایس ایل سی ڈی اور ایچ ڈی آر سپورٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

سیلفی کیمرا 16 میگاپکسل کا ہے اور ضرورت کے وقت ہی باہر نکلتا ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے بھی موجود ہیں یعنی مجموعی طور پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو اس کے لیے کمپنی نے اسنیپ ڈراگون 730 استعمال کیا ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ہیڈفون جیک اور ایف ایم ریڈیو ریسیور اس فون میں موجود ہیں جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون رواں ماہ کے آخر میں یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 300 یورو (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

فی الحال دیگر خطوں میں اسے پیش کرنے کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024