• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

2020 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دنیا میں بلند ترین نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

شائع June 8, 2020 اپ ڈیٹ June 10, 2020
قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 کردیا تھا —فوٹو: اے پی پی
قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 کردیا تھا —فوٹو: اے پی پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ان خبروں کے حوالے سے ایک وضاحت جاری کردی جس میں کہا گیا تھا کہ 2020 میں ملک میں افراط زر (مہنگائی) کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہمارے افراط زر کے مانیٹر کے ایک چارٹ سے غلط نتائج اخذ کیےگئے، اس سے پاکستان کی افراط زر کا موازنہ کچھ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے‘۔

مزیدپڑھیں: مالی سال 2020 کے دوران پاکستان میں دنیا کی سب سے بلند افراطِ زر دیکھی گئی‘

مرکزی بینک نے واضح کیا کہ ’اگرچہ مالی سال 2020 میں پاکستان میں اب تک افراط زر کی شرح نسبتاً بلند رہی لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ارجنٹائن، ایران، نائیجیریا اور ترکی میں افراط زر کی شرح پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنوری کے بعد سے پاکستان میں افراط زر کی شرح دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے کم ہوئی‘۔

واضح رہے کہ 7 جون کو ڈان میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں اسٹیٹ بینک کے افراط زر مانیٹر کے اپریل کے چارٹ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’پاکستان میں نہ صرف ترقی یافتہ معیشتوں بلکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ افراط زر ریکارڈ کی گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل

بیان میں کہا گیا تھا کہ جنوری میں افرط زر 14.6 ریکارڈ کی گئی جو 12 برسوں میں سب سے زیادہ تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 کردیا تھا۔

اس میں مزید کہا تھا کہ کورونا وائرس سے طلب میں کمی کی وجہ سے افراط زر کم ہوا جس سے اسٹیٹ بینک نے صرف 3 ماہ کے اندر سود کی شرح 5.25 تک کم کردی۔

ایس بی پی کے افراط زر مانیٹر کے تفصیلی گراف سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ترقی پذیر معیشتیں جیسے چین، تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں: مہنگائی مزید کم ہوسکتی ہے،ضروریات پوری کرنے کے وسائل ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

تاہم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے جولائی سے لے کر مئی تک کے عرصے میں مہنگائی اسٹیٹ بینک کے 10.94 تا 11 فیصد کے تخمینے سے بھی کم رہی جس میں جون کے دوران مزید کمی کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024