• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

موٹرولا کے 2 نئے بجٹ فونز متعارف

شائع June 6, 2020
موٹو جی فاسٹ — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی فاسٹ — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنے 2 نئے بجٹ فونز موٹو جی فاسٹ اور موٹو ای پیش کردیئے ہین جن کو بہترین فیچرز والی سستی ڈیوائسز قرار دیا گیا ہے۔

جمعے کو ان فونز کو متعارف کرایا گیا جن میں سے موٹو جی فاسٹ میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس میکس ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر 2 دن تک کام کرسکتی ہے مگر اس کا انحصار استعمال پر ہوگا۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہول پنچ ڈیزان میں دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

ان میں 16 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا شامل ہے۔

فون میں آٹو اسمائیل فیچر موجود ہے جو کسی تصویر میں ان افراد کو شناخت کرسکتا ہے جو تصویر کھینچنے سے قبل مسکرا رہے تھے جبکہ ایک اسمارٹ کمپوزیشن فیچر ہے جو تصاویر کی ایڈیٹنگ میں مدد دیتا ہے۔

موٹو جی فاسٹ کے مقابلے میں موٹو ای زیادہ سستا فون ہے جس میں 6.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

موٹو ای — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو ای — فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس میں اسنیپ ڈراگون 632 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی اسٹوریج تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 3550 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر 42 گھنٹے کام کرسکتی ہے مگر اس کا انحصار بھی صارف کے استعمال پر ہوگا۔

اس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔

یہ دونوں فون اگلے ہفتے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، موٹو جی فاسٹ کی قیمت 199 ڈالرز (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ موٹو ای 149 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024