• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا میں مبتلا اداکار نوید رضا کا عوام کے لیے اہم پیغام

شائع June 6, 2020
اداکار میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
اداکار میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

معروف اداکار نوید رضا میں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ تب سے قرنطینہ میں ہیں۔

نوید رضا میں اس وقت کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جب انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی اور بعد ازاں ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز اور ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا کی تشخیص ہونے کے چند دن بعد ہی اگرچہ نوید رضا نے اپنی صحت اور وبا سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خیالات پر بات کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں عوام کو کورونا کی وبا کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے ان سے احتیاط کرنے کی اپیل کی۔

اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ہر کسی کو مشورہ دیا کہ وہ گھر میں رہیں اور خود کو ذاتی طور پر ٹیسٹ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی

اداکار نے کورونا کی علامات اور مرض کی حالت کے حوالے سے بتایا کہ کورونا میں مبتلا شخص میں ہر روز نئی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور وہ ہر روز اسی ڈر میں مبتلا رہتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے کورونا کو اب تک دنیا کا بدترین وائرس بھی قرار دیا اور لکھا کہ یہ مذاق نہیں ہے، کوئی اس وبا کا شکار نہ ہو تو اچھا ہے۔

نوید رضا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ کو اپنے خاندان یا قریبی افراد سے صرف 2 فیصد بھی محبت تو آپ یہ نہ کہیں کہ کورونا موجود نہیں۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ اس وبا میں مبتلا ہونے والا شخص کن مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔

نوید رضا نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے لکھا کہ کورونا کے مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، تیز بخار ہوتا ہے، پٹھوں اور سر کا شدید درد رہتا ہے، سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے اور ہروقت تھکاوٹ رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا کی تصدیق

اداکار نے اس سے قبل اپنے ٹوئٹس میں پاکستان میں چین سے زیادہ کورونا کے کیسز ہونے پر بھی تنقیدی ٹوئٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ بلآخر ہماری حکمت عملی کامیاب رہی اور ہم نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکار نے اگرچہ کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی خیالات اور کورونا کی علامات پر بات کی تاہم انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

خیال رہے کہ ان کے علاوہ اداکارہ روبینہ اشرف، ندا یاسر اور یاسر نواز میں بھی کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں متعدد صحافی جن میں غریدہ فاروقی اور ماریہ میمن بھی شامل ہیں، ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ملک کے متعدد سیاستدانوں اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اہم سماجی شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے اور ملک میں 6 جون کی شام تک متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہزار 458 تک جا پہنچی تھی جب کہ اموات کی تعداد 1954 تک جا پہنچی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024